ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / صدرجمہوریہ رام ناتھ کووندکا سیاچن میں تعینات سپاہیوں سے خطاب

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووندکا سیاچن میں تعینات سپاہیوں سے خطاب

Thu, 10 May 2018 23:30:52    S.O. News Service

نئی دہلی10/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صدر جمہوریہ ہندجناب رام ناتھ کووند نے آج سیاچن بیس کیمپ  کا دورہ کیا  اور وہاں تعینات سپاہیوں سے ملاقات کی۔ موصوف کمار پوسٹ گئے۔ صدر جمہوریہ ہند جناب کووند سیاچن کا دورہ کرنے والے دوسرے صدر جمہوریہ ہیں۔ اس سے قبل صدر اے پی جے عبدالکلام نے 2004 میں  یہاں کا دورہ کیا تھا۔

آج سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ ملک کی جانب سے ممنونیت کا اظہار کرنے کی غرض سے آئے ہیں۔ صدر جمہوریہ ہند نے کہاکہ  مسلح افواج کے کماندارِ اعلیٰ ہونے اور بطور صدرجمہوریہ ہند وہ ان کے درمیان پورے دنیا کا سب سے مرتفع میدان جنگ ہے اور یہاں رہنا اور عام زندگی گزارنا اس سخت ترین موسم میں از حد مشکل کام ہے۔ اس صورتحال میں سپاہیوں کیلئے یہ بات غیرمعمولی ہے کہ وہ لگاتار نقل و حرکت کرتے رہتے ہیں اور جنگی پیمانے پر ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ ان کا پکا ارادہ اور ان کی لگن قابل تعریف ہے اور بھارت کی دفاع کیلئے ان کی وفاداری تمام اہل وطن کے لیے ایک مثال ہے۔سیاچن میں تعینات سپاہیوں کی شجاعت اور بہادری گزشتہ 34 برسوں کے دوران ایسی رہی ہے، جس نے ہر بھارتی کو یہ بھروسہ دیا ہے کہ ہماری سرحدیں محفوظ اور سلامت ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ  یہاں تعینات فوجی ٹکڑیوں کے روبرو یہ کہنے آئے ہیں کہ بھارت کے تما م شہری اور حکومت ہند ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں اور ان کے کنبوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔صدر جمہوریہ ہند نے سیاچن وار میموریل پر بھی خراج عقیدت پیش کیا، جو ان گیارہ ہزار سپاہیوں اور افسروں کی قربانی کی علامت ہے، جو13 اپریل 1984 کو سیاچن گلیشئر میں  بھارتی بری فوج کے ذریعے آپریشن میگھ دوت شروع کرنے کے بعد اب تک شہید ہوئے ہیں۔


Share: